ترین گروپ کے اکثرارکان کی ن لیگ کیساتھ کھڑے ہونے کی تجویز

لاہور:جہانگیرترین گروپ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی‘مختلف سیاسی آپشنزکی تجاویزکے بعدجہانگیرترین کوحتمی فیصلے کااختیاردیدیاگیا،جہانگیرترین گروپ کی اکثریت نے کھل کرسیاسی میدان میں آنے کامشورہ دیا، اکثرارکان نے حکومت مخالف لائحہ عمل میں ن لیگ کےساتھ کھڑے ہونے کی تجویزدی،ذرائع کے مطابق جھنگ سے تعلق رکھنے والے ارکان کی آزادحیثیت برقراررکھنے کی تجویز‘ترین گروپ کاعدم اعتمادکی تحریک باضابطہ پیش ہونے پرلائحہ عمل دینے کافیصلہ،عدم اعتمادکی تحریک پیش ہونے پرترین گروپ اپوزیشن کاساتھ دے سکتاہے،ارکان نے اجلاس میں اپنے خدشات ظاہرکرتے ہوئے کہا حلقوں میں پی ٹی آئی کی پوزیشن کمزورہے،بلدیاتی انتخابات میں مضبوط شخصیات پی ٹی آئی ٹکٹ لیناپسندنہیں کریں گی،مہنگائی نے عام آدمی کی کمرتوڑدی،حلقوں میں سخت عوامی ردعمل کاسامناہے،اب ترین گروپ کومتحرک کرداراداکرناہوگا۔

تبصرے بند ہیں.