غربت میں تھوڑی کمی کو کامیابی سمجھتاہوں ‘ وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ لوگوں کے گھروں میں گاڑیاں ہیں، اچھا لائف اسٹائل ہے مگر ٹیکس نہیں دیتے، بہت جلد ایسے لوگوں تک پہنچنے والے ہیں جو ٹیکس نہیں دیتے۔ ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم راست کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ عوام کسی بھی ملک کی بہت بڑی طاقت ہوتی ہے، دنیا میں آگے بڑھنے کیلئے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ہوگا، راست پروگرام عام آدمی کی سہولت کیلئے ہے، عوام کو ڈیجیٹل نظام کی جانب لے جانے کیلئے کوشاں ہیں، یو این ڈی پی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں غربت کم ہوئی، ہمیں خیبرپختونخوا میں اس لیے ووٹ ملے کیونکہ ہم نے وہاں غربت کم کی، پاکستان میں تھوڑی غربت کم ہوئی اسے کامیابی سمجھتا ہوں، امیر ترین ممالک میں بھی غربت میں اضافہ ہوا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ لوگوں میں سے 20 لاکھ ٹیکس دیتے ہیں، بہت سے لوگ اچھا لائف اسٹائل گزار رہے ہیں مگر زیرو ٹیکس دیتے ہیں، بہت جلد ایسے لوگوں تک پہنچنے والے ہیں جو ٹیکس نہیں دیتے، لوگوں کے گھروں میں گاڑیاں ہیں، اچھا لائف اسٹائل ہے مگر ٹیکس نہیں دیتے۔

تبصرے بند ہیں.