اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ‘اپوزیشن عدم اعتماد کیلئے ارکان پورے نہیں کرسکتی‘ شیخ رشید

اسلام آباد:شیخ رشید نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن عدم اعتماد کیلئے ارکان پورے نہیں کرسکتی، اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل اور حکومت کے ساتھ ہے، آئندہ پچاس دن سیاست کیلئے اہم ہیں، عمران خان سرخرو ہوں گے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 فروری کو ایران کے وزیر داخلہ پاکستان آ رہے ہیں، 23 سال بعد آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان آ رہی ہے، وزیراعظم عمران خان روس کا اہم دورہ کرنے جا رہے ہیں، وزیراعظم نے رینجرز اور ایف سی کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں وراثتی سرٹیفکیٹ دینے جا رہے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئندہ 50 روز سیاست کیلئے اہم ہیں، اپوزیشن 23 مارچ کو بھی آتی دکھائی نہیں دیتی، اپوزیشن کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں، فضل الرحمان کی سیاست مختلف، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی مختلف ہے، اب یہ ہمارے اتحادیوں کے دروازے کھٹکھٹا رہے ہیں، اپوزیشن اپنی چارپائی کے نیچے جھاڑو دے، اپنے بندے پورے کرے، اپوزیشن عدم اعتماد کیلئے بندے نہیں لاسکتی۔

تبصرے بند ہیں.