اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا‘اجلاس میں 144 سے زائدارکان اسمبلی شریک ہوئے‘ارکان نے وزیراعظم ،شوکت ترین اورحماداظہر سے سوالات کئے ‘ارکان نے کہا کہ گیس کی قلت کیسے پوری کی جائےگی؟وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اقدامات کررہی ہے،مسئلہ جلدحل ہوجائے گا،اجلاس میں وزیراعظم اورپرویزخٹک آمنے سامنے ‘وزیردفاع پرویزخٹک نے اجلاس میں وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کووزیراعظم ہم نے بنوایا،خیبرپختونخوامیں گیس پرپابندی ہے،گیس ،بجلی ہم پیداکرتے ہیں اورپس بھی ہم رہے ہیں،آپ کارویہ یہی رہاتوووٹ نہیں دے سکیں گے،حماداظہر نے بیچ میں بولنے کی کوشش توپرویزخٹک نے ٹوکتے ہوئے کہا کہ میں وزیراعظم سے بات کررہاہوں، پرویز خٹک کی گفتگو پروزیراعظم اٹھ کر جانے لگے‘وزیراعظم نے کہا کہ آپ مجھ سے مطمئن نہیں توکسی اورکوحکومت دےدیتاہوں۔
تبصرے بند ہیں.