اداکارہ رواں ماہ کی 25 تاریخ کو ایجنسی کے ممبئی میں قائم دفتر میں پیش ہوں گی
ممبئی:
قانون نافذ کرنے والی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹر (ای ڈی) نے اداکارہ جیکولین فرنینڈیس کو بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں ایک بار پھر طلب کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین فرنینڈیس رواں ماہ کی 25 تاریخ کو ایجنسی کے ممبئی میں قائم دفتر میں پیش ہوں گی۔ اداکارہ جیکولین فرنینڈیس کو اس سے قبل 31 اگست کو طلب اسی کیس کے سلسلے میں طلب کیا گیا تھا۔ ای ڈی حکام نے اداکارہ سے 5 گھنٹے تک تفتیش کی تھی۔بھارت میں 200 کروڑ روپے کے بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کے کیس میں سکیش چندرا شیکھر نامزد ملزم ہیں جبکہ جیکولین فرنینڈیس اس شخص کی قریبی دوست ہیں۔ گزشتہ طلبی پر جیکولین فرنینیڈیس نے ای ڈی حکام کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا جس کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
تبصرے بند ہیں.