مشرف کے لیے باہرسے کوئی فون نہیں آئیگا

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویزرشید نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کیلیے بیرون ملک سے کوئی ٹیلیفون نہیں آئیگا، کارگل پرکمیشن بنناچاہیے، توانائی بحران، معیشت ، دہشتگردی کے مسائل کا حل او لین ترجیح ہے۔ انھوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ کسی کو بھگانے اور پھنسانے میں شامل نہیں، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ مشرف کوہاتھ لگایا توکرنٹ لگ جائیگا، ہم کسی کیساتھ انتقامی کارروائی نہیں کریں گے بلکہ آئین اورقانون اپنا راستہ خودنکالے گا۔ انھوں نے کہاکہ چوہدری نثارجنرل پاشا باقیات کی جو بات کرتے ہیں وہ ایک مائنڈسیٹ ہے، جنرل پاشا نے جوکچھ کیا وہ کسی سے ڈھکاچھپا نہیں وہ ایک سیاسی جماعت کومضبوط کررہے تھے، آج کوئی طالع آزماآسکتا ہے اور نہ ہی58ٹوبی کا زمانہ ہے، قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے۔انھوں نے کہاکہ قومی اسمبلی کے ہال سے آمروںکی تصویریں اتارنے کے بجائے ایک الگ گیلری میں لگائی جائیں یہ تاریخ کا حصہ ہے۔آئی این پی کے مطابق وزیراطلاعات پرویز رشید سے (ن) لیگ کے سینئر نائب صدر سابق وزیر اعلیٰ سندھ ممتازبھٹونے ملاقات کی اورملکی سیاسی صورتحال، سندھ میں پارٹی معاملات اورباہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔

تبصرے بند ہیں.