رمضان المبارک کاچاند 10 جولائی کو نظر آنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

لاہور: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 9 جولائی کی شام کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے،10 جولائی کو چاند نظر آ سکتا ہے۔ ہفتے کومحکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 8 جولائی کودن 12 بجکر 14 منٹ پر پیدا ہو گااس لیے9 جولائی کی شام نظر آنے کا امکان بہت کم ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق غروب آفتاب کے بعد چاند نظرآنے کا دورانیہ کم از کم 41 منٹ ہونا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.