آئی ایم ایف سے مذاکرات بحال، نئے قرضے پر بات چیت شروع

اسلام آباد: 3 دن کے تعطل کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات بحال ہوگئے ہیں ۔ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ ایک بار پھر قرضے کے حصول کیلیے باقاعدہ لیٹر آف انٹینٹ پر آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کے مابین بات چیت شروع ہو چکی ہے ۔ پاکستان کی جانب سے مذاکرات میں شامل وفد کی سربراہی سیکریٹری فنانس وقار مسعود کر رہے ہیں جبکہ آئی ایم ایف کے وفد کی سربراہی جیفری فرینک کر رہے ہیں ۔دوبارہ شروع ہونیوالے مذاکرات میں حکومت پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے شدید اعتراضات کا سامنا ہے، آئی ایم ایف نے ٹیکس وصولی میں سست روی اور بجلی پر دی جانیوالی سبسڈی پر اعتراض اٹھایا ہے ۔ یہ مذاکرات 4 جولائی تک جاری رہیں گے ۔

تبصرے بند ہیں.