دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حساس اداروں کی معلومات پر انحصار کریں گے، آئی جی پنجاب

لاہور: نئےآئی جی پنجاب خان بیگ نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حساس اداروں کی معلومات پر انحصار کریں گے۔ آئی جی آفس میں عہدہ سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب خان بیگ نے کہا جرائم کی شرح میں کمی لائیں گے اور مظلوم کو انصاف دلائیں گے، ایسا تھانہ کلچر متعارف کرائیں گے جس سے عوام کا پولیس پر اعتماد قائم ہو اور ہر شہری باآسانی پولیس کو اپنا موقف بیان کرسکے جبکہ امن و امان برقراررکھنے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حساس اداروں کی معلومات پر انحصار کریں گے۔ آئی جی پنجاب خان بیگ نے کہا محکمے میں احتساب کے نظام کو پہلے سے بہتر بنایا جائے گا اور جرائم کے خاتمے کےلئے مخصوص کمیٹیوں میں بہتری لائیں گے، محکمے کے اندر چیک اینڈ بیلنس کےنظام کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.