لاہور(شوبزڈیسک) پاکستان کی مشہور ماڈل و گلوکارہ ایان علی نے اپنی آمدن کا 50 فیصد حصہ فلاحی کاموں کے لیے وقف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی ڈیبیو البم اور تمام پروجیکٹس کا 50 فیصد منافع فلاحی کاموں کے لیے وقف کروں گی۔ماڈل ایان علی نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ دوستوں میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ آپ کی زندگی میں جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ بہتری کی طرف لے جاتا ہے۔ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ آپ سے وہ چیز شیئر کرنے جارہی ہوں جو میں ہمیشہ سے کرنا چاہتی تھی۔ماڈل نے مزید لکھا کہ ہمیشہ سوچتی تھی کہ آپ کے آس پاس موجود منفی چیزوں کے باوجود دنیا کو ایک بہتر جگہ کس طرح بنایا جاسکتا ہے اور میرے خیال میں اس سے بہتر آئیڈیا اور کوئی نہیں ہوسکتاتھا۔انہوں نے لکھا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب سے میرے پہلے میوزک البم نتھنگ لائک ایوری تھنگ اور کسی بھی دوسرے پراجیکٹ جو کہ میں مستقبل میں کروں گی کی رائلٹی سے ہونے والی سالانہ آمدنی کا 50 فیصد منافع بی مائی فرینڈ فانڈیشنکو عطیہ کروں گی۔انہوں نے بتایاکہ ان کی فلاحی آرگنائزیشن بی مائی فرینڈ فانڈیشن برطانیہ میں رجسٹرڈ ہے ۔ یہ فانڈیشن خواتین اور بچوں کی کسی بھی شکل میں مدد کرنے کے لیے کام کررہی ہے جس میں تعلیم ، طبی سہولیات اور قانونی مدد وغیرہ شامل ہے۔خیال رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 5 لاکھ سے زائد ڈالرز دبئی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیاگیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.