نیلم(کامرس ڈیسک)وزیراعظم آزادکشمیر وصدر مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر خان نے کہاہے کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے غیور عوام نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ قربانیاں دیں مگرگھر نہیں چھوڑے ، لائن آف کنٹرول پر سخت ترین موسمی حالات کا مقابلہ کرکہ ہمارے دفاع میں دن رات ایک کرنے والے پاک فوج کے جوان ہمارے ماتھے کاجھومر ہیں ۔بزدل مودی یہ سمجھتاہے کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے لوگوں کو نشانہ بناکر انہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت اور پاک فوج کو چھوڑ کر پیچھے ہٹ جاہیں گئے تویہ اس کی خام خیالی ہے ۔ اگر اس نے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے قدم اٹھایاتو آرمی چیف سے لیکر سپاہی تک کو یقین دلاتاہوں کہ وادی نیلم سمیت آزادکشمیر کے عوام اس کااور بزدل ہندوستانی فوج کاوہ حشر کرینگے کہ یاد رکھے گا۔ نیلم ویلی کے اندر آزادکشمیر حکومت نے اربوں روپے کے منصوبے اپنے بجٹ سے دیئے ۔ یہاں چار سال میں آنیوالی تبدیلی کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ وہ کیل کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔ جلسہ عام سے سپیکر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر ، وزیر جنگلات سردار میر اکبرودیگر نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر گرلز انٹر کالج کو ڈگری کالج بنانے کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپیکر قانون سازاسمبلی شاہ غلام قادر نے کہاکہ نیلم کے عوام میاں محمد نوازشریف ، شہباز شریف ، مریم نواز کے نظریے پرعمل پیرا ہوکر وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کیساتھ کھڑے ہیں۔ پجاکستان میں پی ٹی آئی نے غریب عوام کی امیدوں کاخون کیا۔ پاکستان میں افراتفری پھیلائی ۔ پاکستان بچانا ہے تو مسلم لیگ ن کاساتھ دینا ہوگا۔ آزادکشمیر میں کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ حکومت بناہیں گئے ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کابینہ میں نیلم کی بھرپور نمائندگی کی جس کاثبوت آج اربوں روپے کے پراجیکٹ نیلم میں لگ رہے ہیں۔ پاکستان میں مستقبل مسلم لیگ ن کا ہے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر کیل جلسہ کے بعد تائوبٹ کے لیے روانہ ہوئے تو رات کی تاریکی اور شدید سردی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ان کااستقبال کیا۔
تبصرے بند ہیں.