جو فن کے ذریعے ملک کی خدمت کرتا ہے اسے اس کاحق ملنا چاہیے ‘ قوی خان

ڈرامہ سیریل ’’ پریم گلی ‘‘میںمیرے کردار کوبے حد پسند کیا جارہا ہے ‘ سینئر اداکار

لاہور( شوبزڈیسک)سینئر اداکار قوی خان نے کہا کہ اس ملک کا فنکار ابھی اتنا لا چار ،بے بس اور مجبو رنہیں ہوا کہ اسے دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلانا پڑیں، جو اپنے فن کے ذریعے اس ملک کی خدمت کرتا ہے اسے اس کاحق ملنا چاہیے اورمیں ایسے لوگوں کے شانہ بشانہ ہوں۔ایک انٹر ویو میں قوی خان نے کہا کہ فنکار حکومت سے بھیک نہیں مانگتے بلکہ ان کا جو حق ہے وہ انہیں ملنا چاہیے ۔ میری دلی خواہش ہے کہ فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک ایسا ادارہ ہوجس کے تحت مستحق فنکاروں کی خاموشی سے مدد کی جا ئے اوراس کا دائرہ کار پورے ملک میں ہوناچاہیے ۔انہوںنے کہا کہ فنکار کسی بھی قوم کاسرمایہ ہوتے ہیں ، دوسرے ممالک میں فنکاروں کوبڑی عزت دی جاتی ہے جبکہ ہمارے فنکاربوڑھاہوجاتاہے تو اسے یکسرنظر انداز کر دیا جاتا ہے۔انہوںنے کہا کہ میں کئی دہائیوں سے کام کررہاہوں اورپرستار وں نے مجھے ہر کردارمیںپسند کیا ہے،آج کل نجی ٹی وی سے آن ائیر ڈرامہ سیریل ’’ پریم گلی ‘‘ میںمیرے کردار کو بے حد سراہا جارہا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.