نئی امریکی پابندیوں کے بعد ایرانی ریال تاریخ کی پست ترین سطح پر

ایک ڈالر دولاکھ 27ہزارپانچ سو کا ہوگیا، اب تک ریال ڈالر کے مقابلے میں اپنی 30 فی صد سے زیادہ قدر کھو چکا

تہران (مانیٹر نگ ڈیسک )امریکی پابندیوں کے بعد ایرا نی ریال کی قیمت انتہائی گرگئی،ایک امریکی ڈالر دولاکھ 27ہزار پانچ سو ریال تک جا پہنچا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی ایران کے خلاف دوبارہ اقتصادی پابندیوں کے نفاذ کے نتیجے میں جون کے بعد سے اب تک ریال ڈالر کے مقابلے میں اپنی 30 فی صد سے زیادہ قدر کھو چکا ۔ایران کی 2015 میں چھ بڑی طاقتوں سے جوہری ڈیل کے وقت ایک ڈالر کی قیمت صرف 32 ہزار ریال تھی۔اب ایرانی ریال کی اس قدر بے توقیری کے بعد وزارتِ خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ٹرمپ انتظامیہ کے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کے اعلان کو مسترد کردیا ۔

تبصرے بند ہیں.