ٹرمپ کا سپریم کورٹ کی خالی نشست پر خاتون جج کی نامزدگی کرنے کا اعلان

میں مردوں کے مقابلے خواتین کو کہیں زیادہ پسند کرتا ہوں اس لیے یہاں بھی خاتون کو جج لگانا چاہیے،خطاب

واشنگٹن(مانیٹر نگ ڈیسک)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جج جسٹس روتھ بیڈر گنزبرگ کے انتقال کے بعد وہ ان کی جگہ کسی خاتون جج کو ہی اس عہدے کے لیے نامزد کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کیرولائنا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے سپریم کورٹ کی خالی ہونے والی نشست کے لیے نامزدگی کر دیں گے۔صدر نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اس نشست کو پر کرنے کے لیے کسی خاتون کا انتخاب ہونا چاہیے کیوں کہ میں مردوں کے مقابلے خواتین کو کہیں زیادہ پسند کرتا ہوں۔صدر ٹرمپ کے اس اعلان کے دوران ان کے حامیوں نے اس نشست کو پر کریںکے نعرے لگائے۔

تبصرے بند ہیں.