وجوان بیٹسمین حیدر علی کی کارکردگی سے مطمئن ہیں،ا عجاز احمد

عامر خان، روحیل بھی باصلاحیت،قاسم اکرم قومی ٹیم میں جگہ بنا سکتے ہیں،ہیڈ کوچ انڈر 19

کراچی (سپو ر ٹس ڈیسک) پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ وہ نوجوان بیٹسمین حیدر علی کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ حیدر علی نے آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ اور پاکستان سپر لیگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حید رعلی ایک اچھے بیٹسمین ہیں لیکن ان کا روہیت شرما سے موازنہ کرنا قبل از وقت ہو گا کیونکہ حیدر علی کے کیریئر کی ابھی شروعات ہے اور انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بھرپور مواقع ملنے چاہئیں تاکہ وہ اعتماد حاصل کر سکیں۔ ایک سوال پر اعجاز احمدکا کہنا تھا کہ انڈر 19کرکٹرز کے لئے ٹرائلز کا انعقاد خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوپن ٹرائلز میں پورے پاکستان سے نوجوان اور با صلاحیت کرکٹرز کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا بھرپور موقع ملے گا۔ اعجاز احمد نے بتایا کہ انڈر 19کرکٹرز کے اوپن ٹرائلز کے حوالے سے وہ سلیکٹرز اور کوچز سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گراس روٹ لیول پر پاکستان کے پاس ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں انڈر 19کرکٹر قاسم اکرم بھی قومی ٹیم کی مستقبل میں نمائندگی کے اہل ہیں جبکہ عامر خان اور روحیل نذیر میں بھی خود کو انٹرنیشنل کرکٹ میں منوانے کی بھرپور اہلیت ہے۔

تبصرے بند ہیں.