لاہور( شوبزڈیسک )نامور گلوکارہ سارہ ارشد نے پنجاب میںشادی کی تقریبات کے مقررہ وقت میںدو گھنٹے کا اضافہ اور اس دوران لائوڈ سپیکر ایکٹ میںنرمی کامطالبہ کردیا۔ ایک انٹرویو میں سارہ ارشدنے کہاکہ بہت سے گلوکار اور سازندے ایسے ہیں جن کے گھر کا چولہا شادی بیاہ اور ایسی تقریبات میں پرفارم کرنے کی وجہ سے جلتا ہے لیکن سابقہ حکومت نے رات دس بجے تک کا وقت مقرر کر کے اور لائوڈسپیکر ایکٹ کا نفاذ کر کے گلوکاروں اوردیگرہنر مندوںکو بیروزگار کر دیا ہے ۔حکومت سے اپیل ہے کہ اس پر نظر ثانی کی جائے اورفنکاروں کے معاشی حالات بہتر بنانے کیلئے شادی کی تقریبات ختم کرنے کے مقررہ وقت میں دو گھنٹے کا اضافہ اوراس دوران لائوڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت دی جائے۔
تبصرے بند ہیں.