علی ظفر نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دیدی

کراچی(شوبزڈیسک) معروف گلوکاراورفلم سٹار علی ظفر نے اپنے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دی ہے۔علی ظفرکوحکومت پاکستان کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس ملنے پرتنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اورسوشل میڈیا پر ان کے خلاف انتہائی نازیبا الفاظ اوران کی تصاویرغیر اخلاقی ویڈیوز کلپ کے ساتھ شیئر کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر میشا شفیع کے اسکینڈل کو پھرسے نمایاں کرکے کہا جارہا ہے کہ وہ پرائڈ آف پرفارمنس کے حق دار نہیں بلکہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔کچھ لوگوں نے فیس بک اور ٹوئٹرسمیت یوٹیوب پر ان کے مخصوص گانوں اور فلموں کے سینز کو ایڈٹ کرکے نازیبا الفاظ کے ساتھ وائرل کردیا ہے اور یہ سلسلہ تواترکے ساتھ جاری ہے۔ علی ظفر نے ایف آئی اے کو جو درخواست دی ہے اس کے ساتھ یہ ثبوت بھی فراہم کیے ہیں اور ان ثبوتوں کی بنیاد پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے تحقیقات شروع کی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.