ٹیکس ڈائریکٹری ٹیکس سال 2018 کے دوران سندھ میں ٹیکس کلیکشن میں بازی

اسلام آباد (کامرس ڈیسک)ٹیکس ڈائریکٹری ٹیکس سال 2018 کے دوران سندھ میں ٹیکس کلیکشن میں بازی کے گیا،پنجاب میں فائلرز زیادہ تاہم ٹیکس کلیکشن میں دوسرے نمبر پر رہا ،مالی سال دوہزار اٹھارہ کے دوران سندھ سے 44.91 فیصد ٹیکس جمع ہوا،رپورٹ کے مطابق پنجاب سے 34.99 فیصد، اسلام آباد سے 14.77 فیصد ٹیکس جمع کیا گیا،رپورٹ کے مطابق کے پی کے سے 3.54 فیصد، بلوچستان سے 1.67 فیصد اور گلگت بلتستان سے 0.12 فیصد ٹیکس جمع ہوا،رپورٹ کے مطابق اٹھائیس لاکھ 52 ہزار 349 میں سے 64 ہزار 14 فائلرز نان ریزیڈنٹس ہیں،رپورٹ کے مطابق ٹیکس سال دوہزار اٹھارہ کے دوران کراچی سے سب سے زیادہ ٹیکس جمع ہوا،کراچی سے 209 ارب 10 کروڑ 71 لاکھ 38 ہزار روپے ٹیکس جمع ہوا،کراچی ساؤتھ سے 114 ارب 22 کروڑ 99 لاکھ 55 ہزار ٹیکس جمع ہوا،کراچی سنٹرل سے 9 ارب 5 کروڑ 93 لاکھ 71 ہزار روپے ٹیکس جمع ہواکراچی ایسیٹ سے 34 ارب 9 کروڑ 25 لاکھ روپے ٹیکس جمع ہوا،اسلام آباد سے 204 ارب 14 کروڑ 86 لاکھ 73 ہزار روپے ٹیکس جمع ہوا۔ رپورٹ کے مطابق فیصل آباد سے 16 ارب 26 کروڑ 41 لاکھ 48 ہزار روپے ٹیکس جمع ہوا،گجرانوالا سے 7 ارب 92 کروڑ 62 لاکھ 64 ہزار روپے ٹیکس جمع ہوا

تبصرے بند ہیں.