ترقی یافتہ اقوام میں شامل ہونے کیلئے تعلیم کے شعبے میںایمر جنسی کا نفاذ کرنا ہوگا ‘ ولی حامد

جب تک قوم کے بچوں کو تعلیم نہیں دی جائے گی تب تک ترقی کا خواب خام خیالی ہے ‘ انٹر ویو

لاہور( شوبزڈیسک)نامور گلوکار و اداکار ولی حامد نے کہا ہے کہ اگر ہم نے ترقی یافتہ اقوام میں شامل ہونا ہے تو تعلیم کے شعبے میںایمر جنسی کا نفاذ کرنا ہوگا ،جب تک قوم کے بچوں کو تعلیم نہیں دی جائے گی تب تک ترقی کا خواب خام خیالی ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے ملک میں تعلیم کسی بھی حکومت کی ترجیح نہیں رہی جس کا خمیازہ آج ہم بھگت رہے ہیں ، ہم شرح خواندگی میں خطے کے کئی ممالک سے پیچھے ہیں جو سبکی کی بات ہے۔ ولی حامد نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ ملک میں یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ کر کے پہلی سے گریجو ایشن تک مکمل تعلیم دی جائے اور میں دعوے سے کہتا ہوں کہ دو دہائیوں میں پاکستان ترقی کی کئی منازل طے کر لے گا ۔

تبصرے بند ہیں.