اسٹیج کی بہتری کیلئے آواز بلند کی تومافیا نے مجھے اسٹیج ڈرامے سے ہی دور کردیا ‘انور علی

آج گھسا پٹا اسٹیج ڈرامہ پیش کیا جارہا ہے جس میں 75فیصد رقص اور25فیصد جگتیں ہیں ‘ سینئر اداکار

لاہور( شوبزڈیسک)سینئر اداکار انور علی نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت اسٹیج ڈرامے کو برباد کیا جارہا ہے ، میں نے اسٹیج کی بہتری کیلئے آواز بلند کی تومافیا نے مجھے اسٹیج ڈرامے سے ہی دور کردیا ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بھی ایسے اسٹیج ڈرامہ نہیں کرنا چاہتا جس میں ماںبیٹی اوربہن کی عزت نہ کی جاتی ہو ۔ آج اچھے رائٹر اور ڈائریکٹر موجود ہیں لیکن اسٹیج پر شروع ہونے والی بھیڑ چال کی وجہ سے کنارہ کشی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔آج اسٹیج پر ان لوگوں کا قبضہ ہے جن کو الف ب کا بھی پتہ نہیں ۔آج گھسا پٹا اسٹیج ڈرامہ پیش کیا جارہا ہے جس میں 75فیصد رقص اور25فیصد جگتیں شامل ہیں اس لئے فیملیاں اسٹیج سے دور ہوگئی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میں گزشتہ دو سالوں سے اسٹیج ڈرامے کنارہ کشی اختیار کئے ہوئے ہیں لیکن جب بھی کسی رائٹر اور ڈائریکٹر کا پراجیکٹ ملا تو توضرور کام کروں گا۔

تبصرے بند ہیں.