افریقہ ، یمن سے ٹڈی دل سعودی عرب اور ایران کے راستے بلوچستان کی جانب سفر کر سکتی ہے‘ ڈاکٹر اسحاق مستوئی

ہمیں بھارت کی طرف سے بھی خطرہ ہے ،ہوائوں کا رخ اس کے جھنڈ کو اس طرف بھیج سکتا ہے ‘ ڈائریکٹر پروٹیکشن پلانٹ

لاہور( کامرس ڈیسک) ڈائریکٹر پروٹیکشن پلانٹ ڈاکٹر اسحاق مستوئی نے کہا ہے کہ ہم ٹڈی دل کے خطرات سے نمٹنے کے لئے الرٹ ہیں ،افریقہ اور یمن میں ٹڈی دل کی بے پناہ موجودگی ہے اور اگلے سال یہ سعودی عرب اور ایران سے بلوچستان کی جانب سفر کر سکتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ فی الوقت پاکستان میں ٹڈی دل کا خاتمہ ہوگیا ہے لیکن اس کا خطرہ ابھی بھی موجود ہے ، ہمیں بھارت کی طرف سے بھی خطرہ ہے کیونکہ ہوائوں کا رخ اس کے جھنڈ کو اس طرف بھیج سکتا ہے اس لئے ہمارااس طر ف فوکس ہے ۔

تبصرے بند ہیں.