نئی دہلی (سپو ر ٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز سنجے منجریکر نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو ای میل بھجوایا ہے جس میں انہوں نے بورڈ سے درخواست کی ہے کہ وہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ ایڈیشن میں کمنٹیٹر کی حیثیت سے ان کو بحال کرے۔ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) رواں سال 19 ستمبر سے 10 نومبر تک یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔منجریکر نے کہا ہے کہ وہ بی سی سی آئی کے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق کام کرنے کو تیار ہیں۔ منجریکر نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ مجھے بورڈ کے بتائے ہوئے رہنما اصولوں کے مطابق کام کرنے میں خوشی ہوگی۔ رواں سال مارچ میں منجریکر کو بی سی سی آئی نے بطور کمنٹیٹر چھوڑ دیا تھا۔منجریکر نے گزشتہ سال 2019ءمیں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے دوران آل ورلڈ را¶نڈر رویندرا جڈیجہ کو ”بٹس اینڈ پیسز کرکٹر“ کہنے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔جڈیجہ نے یہ بھی کہا تھا کہ منجریکر زبانی اسہال میں مبتلا ہیں۔ یہ منجریکر کی پریشانیوں کا خاتمہ نہیں تھا، کیونکہ اس واقعہ کے بعد ایک اور مبصر ہرشا بھوگلے کے ساتھ ایسا ہی ہوا تھا۔ بنگلہ دیش کے خلاف ہندوستان کے ابتدائی ڈے نائٹ ٹیسٹ کے دوران منجریکر نے یہ کہا کہ بھوگلے کو گلابی گیند کے بارے میں اتنا علم نہیں ہے کیونکہ انہوں نے کبھی پیشہ ورانہ کرکٹ نہیں کھیلی ہے تاہم منجریکر نے دونوں مواقع پر معذرت کرلی تھی۔
تبصرے بند ہیں.