مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹر نگ ڈیسک)قابض صہیونی فوج کی بھاری نفری نے مسجد اقصی کے تاریخی مقام مصلی باب رحمت میں گھس کر مقدس مقام کی بیحرمتی کی اور دیر تک مصلی باب رحمت میں گھومتے اور اس کے اندرونی مقامات کی تصاویر بناتے رہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی وزارت اوقاف کے عہدیداروں نے بتایا کہ قابض فوج اور پولیس کی بھاری نفری جوتوں سمیت باب رحمت کے راستے مسجد اقصی میں داخل ہوگئی اور اس کے اندرونی مقامات میں اشتعال انگیز اندازی کا مظاہرہ کیا۔خیال رہے کہ سال 2020 کی پہلی شش ماہی کے دوران اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں نے مسلسل دھاوے جاری رکھے۔ اس دوران یہودی 9 ہزار 491 یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ قبلہ اول کی بے حرمتی کرنے والوں میں اسرائیلی فوج، پولیس اہلکار، انٹیلی جنس اداروں کے اہلکار، اسرائیلی بلدیہ کے عہدیدار اور کنیسٹ کے ارکان بھی پیش پیش رہے۔دوسری طرف قابض صہیونی حکام ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں کو مسجد اقصی سے بے دخل کرنے اور انہیں گھروں میں نظر بند کرنے کا ظالمانہ سلسلہ بھی جاری رکھا۔رواں سال اسرائیلی فوج نے القدس کے فلسطینی شہریوں کومسجد اقصی سے بے دخلی کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس نوعیت کے 350 نوٹس جاری کئے گئے جن میں سے 176 فلسطینیوں کو ایک ہفتے سے چھ ماہ تک قبلہ اول میں داخلے پرپابندی عاید کی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.