اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ینگ پارلیمنٹرین ملک میں نوجوانوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ینگ پارلیمنٹرین کے فورم کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ینگ پارلیمنٹرین فورم ایک انتہائی اہم فورم ہے،ینگ پارلیمنٹرین ملک میں نوجوانوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ینگ پارلیمنٹرین فورم کی جانب سے نوجوان کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے وضع کردہ پالیسیاں کو ایوان میں زیر غور لایا جائے گا ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ کسی بھی کام کی کامیابی خلوص نیت اور اس سے متعلق مکمل آگاہی پر مبنی ہوتی ہے،بحیثیت پارلیمنٹرین سب سے پہلے ملک و قوم کے لیے کچھ کر گزرنے کا جذبہ ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹرین کو اس بات کے بارے میں آگاہی ہونی چاہیے کہ و ملک و قوم کے لیے کیا کر سکتے ہیں، پارلیمانی جمہوریت میں قائمہ کمیٹیاں کاکردار انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ کمیٹی سسٹم میں نوجوان پارلیمنٹرین بھرپور شرکت کریں، موثر قانون سازی کے لیے تحقیق ضروری ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ینگ پارلیمنٹرین ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، زرعت کی ترقی اور پاک-افغان تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک و قوم کے لیے کچھ کر گزرنے کا وڑن ہو تو آپ سب کچھ حاصل کر سکتے ہیں، اراکین پارلیمنٹ قائمہ کمیٹیوں میں پوری تیاری کے ساتھ حصہ لیا کریں، قومی اسمبلی کی پانچ قائمہ کمیٹیوں کو بھرپور فعال کر نے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہیے ہیں
تبصرے بند ہیں.