امریکا میں مچھروں کے جان لیوا وار،درجنوں مویشی ہلاک ہوگئے

اڑنے والے کیڑے جھنڈ کی شکل میں جانورں پر حملہ کررہے ہیں،مویشی پال شہری

واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈیسک)امریکی ریاست لوسیانا میں مچھروں نے اپنے زہریلے وار سے درجنوں مویشیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست لوسیانا میں سمندری طوفان کے بعد جان لیوا مچھروں نے حملے شروع کردیے جس کے نتیجے میں اب تک درجنوں جانور ہلاک ہوچکے ہیں۔لیورا نامی سمندری طوفان کی تباہی کے فورا بعد ریاست میں جان لیوا مچھروں کا چیلنج کھڑا ہوچکا ہے، لویسانا کے جنوبی حصے میں اب تک متعدد مویشی مارے جاچکے ہیں۔مذکورہ ریاست میں 27 اگست کو طوفان نے نظام زندگی شدید متاثر کیا تھا اور اب کسانوں کے لیے اپنے جانوروں کی حفاظت ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے، ہلاک ہونے والوں میں گھوڑے، ہرن اور گائے شامل ہیں۔مویشی پالنے والے ایک شہری کا کہنا تھا کہ مچھروں کے جھنڈ نے میری بیل کو ڈنگ مار کر ہلاک کردیا۔اڑنے والے کیڑے جھنڈ کی شکل میں جانورں پر حملہ کررہے ہیں

تبصرے بند ہیں.