لاہور/کراچی ( کامرس ڈیسک ) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدراشرف بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان فیڈرل بورڈآف ریو نیو سے تاجررہنمائوںکیساتھ طے پانے والے معاہدے پر پیشرفت کے حوالے سے رپورٹ طلب کریں،ابھی بھی بہت سے معاملات حل طلب ہیںاور جب تک طے شدہ نکات پر عمل نہیں ہوگا ڈیڈلاک جیسی صورتحال رہے گی ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے انجمن تاجران کراچی کے عہدیداروں سے ہونے والے رابطے میں گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ تاجر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ شناختی کارڈ کی شرط ناقابل عمل ہے لیکن حکومت اسے نافذ کرنے کیلئے بضد ہے، اسی طرح ٹرن اوور ٹیکس سمیت دیگر معاملات بھی حل طلب ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام معاملا ت کاواحدحل کم شرح سے فکسڈ ٹیکس سکیم ہے جسے تجارتی مراکز میں سروے کے بعد نافذ کیا جائے جس سے حکومت کواس کی توقعا ت سے زیادہ ٹیکس آمدنی حاصل ہو گی ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ مطالبہ ہے کہ ایف بی آر تاجروں سے طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور اس کیلئے فوکل پرسن کی تعیناتی کی جائے ۔موثر رابطوں کا فقدان بھی مسائل حل ہونے کی بجائے ان کے بڑھنے کی وجہ ہے ۔
تبصرے بند ہیں.