لاہور(کامرس ڈیسک)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈو یژن کے جنرل سیکرٹری محمد اظہرقادری نے کہاہے کہ وزیر اعظم اورعدلیہ سے اپیل ہے کہ اربوں روپے سے تعمیر ہونے والی شاہراہوں کی تعمیر کے حوالے سے رپورٹ طلب کی جائے،ایکسل لوڈ لمٹ کا نفاذ ملکی اثاثوں کے تحفظ اور انسانی زندگیوں کی حفاظت کے لیے ناگزیر ہے ،دوغلی پالیسی قبو ل نہیں اس لئے ہمارے مطالبات تسلیم کئے جائیں،متعلقہ اداروں ہٹ دھرمی چھوڑ کر ایکسل ویٹ لوڈلمٹ قانون پر فوری عملدرآمدکرائیں اوراوورلوڈنگ پر پابندی عائد کی جائے۔ ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں چوہدری عاطف ، چوہدری گل شیر ، چوہدری بشارت ، حاجی ظفر ، چوہدری مزمل ، ماجدزمان اعوان ، اعجاز گجر ، حاجی امتیاز اور دیگر عہدیداران سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہاکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی ور موٹروے پولیس ایکسل ویٹ لوڈلمٹ قانون پر نہ عمل کراکے عدالتی حکم کا مذا ق اڑا رہے ہیں، ایکسل لوڈ لمٹ کا نفاذ ملکی اثاثوں کے تحفظ اور انسانی زندگیوں کی حفاظت کے لیے ناگزیر ہے
تبصرے بند ہیں.