کراچی(شوبزڈیسک) نیلم منیر نے جنسی زیادتی کیس میں عدالتوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عدالتی اصلاحات کا مطالبہ کردیا۔ڈراموں وفلموں کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک خاتون معاشرے کے چند درندوں کی حوس کی بھینٹ چڑھتی نظر آرہی ہے۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے معاشرے کی تلخ حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں موجود ملزمان اور زانی جوکہ آج بھی بنا کسی خوف کے اس طرح کے جرم کرتے رہتے ہیں جیسے انہیں استثنیٰ حاصل ہو۔نیلم منیر نے مطالبہ کیا کہ ہمارے ملک میں عدالتی اصلاحات کی ضرورت ہے جس کا وزیر اعظم عمران خان نے وعدہ بھی کیا تھا لیکن اب تک اس ضمن میں کچھ نہیں کیا جا سکا۔اداکارہ نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے متنازع بیان پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ سی سی پی او کا تمام معاملے میں خاتون کو ذمہ دار قرار دیئے جانے کے بیان پر میرا خون جل رہا ہے کیوں کہ اس طرح کے بیان صرف کوئی بیمار ذہن شخص ہی دے سکتا ہے اور ستم ظریفی یہ کہ وزیراعلیٰ پنجاب کہہ رہے ہیں کہ عمر شیخ کو وقت دینا چاہئے تاکہ معاملات بہتر ہو سکیں، یہ کس طرح کے لوگ ہیں کیا انہیں کوئی شرم و حیاء نہیں ہے؟۔ اللہ پاک ہم پر رحم فرمائے۔
تبصرے بند ہیں.