برسلز(مانیٹر نگ ڈیسک)یورپی یونین نے ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یونان اور قبرص کے ساتھ گیس کے تنازعہ کو حل کرے ورنہ بصورت دیگر اسے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے سات رکن ممالک نے کہا کہ چوبیس اور پچیس ستمبر کو آئندہ سربراہی اجلاس میں پابندیوں کی تجویزی فہرست پر تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔ بحیرہ روم کے ان سات ممالک کے سربراہان نے فرانسیسی جزیرے کورسیکا میں ملاقات کی تھی۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا کہ وہ انقرہ کے ساتھ بات چیت کو ترجیح دیتے ہیں۔ ترکی مشرقی بحیرہ روم میں تیل اور گیس کے ذخیرے کی تلاش میں سرگرم عمل ہے۔ یہ وہ علاقے ہیں جن پر یونان اور قبرص کا بھی دعوی ہے۔
تبصرے بند ہیں.