سرگودھا(این این آئی)گورنر پنجاب محمد سرور نے کہا کہ تاجروں کا آگ سے ہونے والا نقصان پورا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور مرکزی انجمن آتشزدگی سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگا رہی ہیں۔زرائع کے مطابق صوبائی وزیر لیبر و انسانی وسائل پنجاب انصر مجید خان نیازی کی قیادت میں سرگودھا کے چوک بلاک نمبر 1 کے تاجران پر مشتمل وفد نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔جس میں گورنر پنجاب محمد سرور کو سرگودھا شہر کے وسط بلاک نمبر 1میں لگنے والی آگ سے ہونیوالے نقصانات کے حوالہ سے نقصیانات سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بلاک نمبر 1 متاثرہ تاجر برادری کے لیے پنجاب کی جانب سے حکومتی سطح پر اقدامات کئے جائیں گے۔ وفد میں مرزا شاہد بیگ ، شیخ عمر، شیخ جاوید، ملک عرفان حیدر بھی شریک ہے۔ اس موقعہ پرمرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کی طرفسے گورنر پنجاب محمد سرور کو دورہ سرگودھا کی دعوت دی گئی جس انہوں نے جلد سرگودھا کا دورہ کرنے کا یقین دلایا۔
تبصرے بند ہیں.