یورپ کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ میں آتشزدگی،جل کرراکھ ہوگیا

فائر فائٹرز کو رہائشیوں کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا،کیمپ میں 35ہزارافرادکورونا کے مریض تھے،ذرائع

ایتھنز (این این آئی)یونان کے لزبوس آئی لینڈ میں نقل مکانی کرنے والے (پناہ گزین)افراد کے یورپ کے سب سے بڑے کیمپ میں آگ لگ گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ موریا کیمپ میں آگ ممکنہ طور پر جان بوجھ کران افراد نے لگائی جو کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی اقدامات سے غیر مطمئن تھے۔ پولیس اور فائر بریگیڈ نے ان افواہوں کی تصدیق نہیں کی کہ کیمپ میں لاک ڈاون سختیوں کے خلاف احتجاج کے لیے آگ جان بوجھ کر لگائی گئی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ فائر فائٹرز کو کچھ رہائشیوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔حکام کے مطابق ساڑھے 12 ہزار تارکین وطن موریا کیمپ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں مقیم تھے ، آگ لگنے کے بعد کیمپ مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور ہزاروں تارکین وطن ہاں سے باہر نکل آئے ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کیمپ میں اس ہفتے 35 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.