لاہور(شوبزڈیسک)سینئر اداکار ہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ ٹی وی پر جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں ، میرے خیال میں ڈرامہ لکھنے والوں کا ہی نہیں بلکہ ڈرامہ دیکھنے والوں کا رجحان بھی تبدیل ہوا ہے ، لوگ فلم اور ڈراموں کی کہانی سے اثر لیتے ہیں اس لئے لکھنے والوں کو بڑا محتاط ہونا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں فضیلہ قاضی نے کہا کہ یہ درست ہے کہ ٹی وی چینلز کی تعداد بڑھنے سے لوگوں کے پاس زیادہ چوائس ہے لیکن آج بھی وہی ڈرامے مقبولیت حاصل کرتے ہیں جن کی کہانی جاندار ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ڈراموں میں توازن قائم رکھنا ہوگا ، اگر کسی پراجیکٹ میںایک امیر گھرانا کہانی کا موضوع ہے تو اسے غریب کو درپیش مشکلات کے ساتھ جوڑ کر کیسے توازن پیدا کرنا ہے یہ لکھنے والے کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غریب گھرانوں کے بچوں میںآگے بڑھنے کی جستجو اور پڑھنے لکھنے کو موضوع بنایا جائے تاکہ وہ تعلیم پر اپنی توجہ مرکوزکریں ،اسی طرح ہمیں غریب کی بچی کی شادی میں درپیش مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے جہیز نہ لینے کی مہم کو پروان چڑھانا چاہیے ۔
تبصرے بند ہیں.