نیویارک (سپو ر ٹس ڈیسک)جرمنی کے ٹینس سٹار الیگزینڈر زویرو اور ہسپانوی ٹینس سٹار پابلو کیرینو بسٹا اپنی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ کینیڈا کے ڈینس شاپووالوف اور کروشیا کے بورنا کوریک کا کوارٹر فائنل راؤنڈ میں سفر تمام ہوگیا اور وہ ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ۔رواں سال کا دوسرا گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ امریکہ کے شہر نیویارک سٹی میں جاری ہے۔یو ایس ٹی اے بلی جین کنگ نیشنل ٹینس سینٹر میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچز میں جرمنی کے الیگزینڈر زویرو نے سخت مقابلے کے بعد حریف کروشین کھلاڑی بورنا کوریک کو 1-6، 7-6(7-5)، 7-6(7-1) اور 6-3 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ 23 سالہ جرمن الیگزینڈر زویرو اور کروشین کھلاڑی بورنا کوریک کے درمیان یہ مقابلہ 3 گھنٹے اور 25 منٹ تک جاری رہا۔ ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹار پابلو کیرینو بسٹا نے بھی سخت مقابلے کے بعد کینیڈین حریف کھلاڑی 3-6، 7-6(7-5)، 7-6(7-4)، 0-6 اور 6-3 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
تبصرے بند ہیں.