لاہور(شوبزڈیسک)نامور اداکارہ نادیہ علی نے کہا ہے کہ امیدہے کہ فلم فیڈریشن آف پاکستا ن اور فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اتحاد سے آگے بڑھیں گی جو فلم انڈسٹری کی تقویت کا باعث بنے گا ۔ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی تباہی کیلئے باہر سے کوئی حملہ آورنہیں ہوابلکہ اس کے اندرموجود کچھ لوگ اس کا سبب بنے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ فلم فیڈریشن آف پاکستان اورفلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن میں سینئر اور با صلاحیت لوگ موجود ہیں اورامید ہے کہ یہ تنظیمیں فلم انڈسٹری کیلئے متحد ہو کر پیشرفت کریں گی جس کے فلم انڈسٹری پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اوراسے تقویت بھی ملے گی ۔ نادیہ علی نے کہاکہمیںنے فلم انڈسٹری سے نام اورمقام بنایا ہے او ر میں اسے کبھی فراموش نہیں کرسکتی اسے بھی میری ضرورت ہو گی میں خدمات حاضر ہیں۔
تبصرے بند ہیں.