دوحہ(مانیٹر نگ ڈیسک )بعض لاجسٹیکل مسائل کی وجہ سے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قطری دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میںتاخیر کردی گئی ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم آئندہ 24گھنٹے کے دوران کسی بھی وقت کابل سے قطر روانہ ہوسکتی ہے۔گذشتہ ماہ افغان حکومت نے طالبان کے انتہائی خطرناک چار سو قیدیوں کو رہا کردیا تھا۔ طالبان کی قیادت نے امن عمل کی بحالی کے لیے صدر اشرف غنی سے ان قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.