واشنگٹن(مانیٹر نگ ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے حریف صدارتی امیدوار جوبائیڈن کو احمق قرار دے دیاجبکہ ڈیموکریٹک امیدوار نے ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ امریکی صدر ملکی مفادات کے خلاف جاتے ہیں، وبا کے دوران انسانی زندگیوں کی بجائے معیشت کو ترجیح دی۔میڈٰارپورٹس کے مطابق امریکا میں انتخابی مہم کے دوران دونوں امیدوار ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کرتے رہے، امریکی صدر نے جوبائیڈن کو احمق کہہ دیا۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدرٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن کے آنے سے ہزاروں ملازمتیں چلی جائیں گی۔ جوبائیڈن کے پاس کورونا سے نمٹنے کی ہمت نہیں، وہ امریکا کو چین اور وبا کے سامنے جھکانا چاہتے ہیں۔ امریکا کو چین کے ساتھ تجارت سے اربوں ڈالرز کا نقصان ہوتا ہے۔ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے ریاست پنسلوانیا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی مفادات کے خلاف جاتے ہیں، وبا کے دوران انسانی زندگیوں کی بجائے معیشت کو ترجیح دی۔امریکی صدر نے پریس کانفرنس کے دوران نیوز ایجنسی کے صحافی کو ماسک اتار کر سوال کرنے کو کہا، فرماتے ہیں انہیں صحیح آواز نہیں آ رہی۔دوسرے صحافی نے سوال کرتے ہوئے ماسک اتار دیا تو صدر ٹرمپ نے خوشی سے کہا ہاں اب آواز صاف آ رہی ہے
تبصرے بند ہیں.