لندن(سپو ر ٹس ڈیسک)ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو غصے میں ردعمل کا اظہار مہنگا پڑگیا۔منتظمین نے جوکووچ کو یو ایس اوپن سے ڈس کوالیفائی کردیا۔ تین بار یوایس اوپن ٹائٹل جیتنے والے عالمی نمبر ون کو اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب چوتھے راؤنڈ کے میچ میں وہ پابلو پہلی گیم کے بعد کیرونو دستا کے خلاف نبرد آزما تھے۔پابلو کیرونو بوستا کیخلاف پہلی گیم ہارنے پر جوکوچ نے غصے میں گیند کو ہٹ کیا جو لائن چیک کی ذمہ داری نبھانے والی خاتون ریفری کو جا لگی۔ غلطی کا فوری احساس ہونے پر جوکووچ لائن ریفری کے پاس گئے اور ان کا حال چال پوچھتے ہوئے افسوس کا بھی اظہار کیا۔ تاہم ان کے خلاف فوری ایکشن کے طور پر ڈس کوالیفائی کردیا گیا۔یو ایس اوپن منتظمین کے مطابق سربیئن ٹینس سٹار کا عمل حادثاتی تھا لیکن قوانین کے مطابق انہیں ڈس کوالیفائی کردیاگیا ہے۔ان کے حریف پابلو کو فاتح قرار دیا گیا ہے۔یو ایس اوپن میں اس اتفاقی حادثے میں باہر ہونے پر جوکووچ نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنی اس حرکت پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ جج اور فینز سے معذرت کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.