لکھنے والوں کو معاشرے کے سلگتے ہوئے مسائل کو اجاگر کرنا چاہیے ‘ قوی خان

ہر دور کی تبدیلی دیکھ چکا ہوں ،ہمیں اپنی اصل کو نہیں چھوڑنا چاہیے ‘ سینئر اداکار کی گفتگو

لاہور(شوبزڈیسک)سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ بغیر کسی وقفے کے کئی دہائیوں سے کام کر رہا ہوں اور ہر دور کی تبدیلی دیکھ چکا ہوں ،میں ہمیشہ یہی کہتا ہوں کہ ہمیں اپنا ’’اصل ‘‘نہیں چھوڑنا چاہیے کیونکہ اس کے بغیر ہم کچھ بھی نہیںہیں۔ ایک انٹرویو میں قوی خان نے کہا کہ میں جس اصل کی بات کر رہا ہوں وہ ہماری ثقافت ہے ،ہمارے ہاں ایک حلقے کی جانب سے دوسروں کی نقل کر کے دیکھ لیا گیا ہے جس کے کوئی نتائج نہیں نکلے اوربالآخرانہیںاپنے اصل کی جانب واپس لوٹناپڑا۔انہوںنے کہا کہ میں بدلتے ہوئے جدید رجحانات کے خلاف نہیں لیکن یہ ضرور کہوں گاکہ اس کی آڑ میں اپنی ثقافت کی اصل شکل کو بیگاڑنے سے گریز کیا جائے ۔ قوی خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لکھنے والوں کو اپنے معاشرے کے سلگتے ہوئے مسائل کو اجاگر کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.