عالمی برادری ایرانی رجیم کے جرائم کا محاسبہ کرے،ا مریکی وزیرخارجہ

یونان اور ترکی کے درمیان تناو سے خطے میں مسائل میں مزید اضافہ ہو گا،گفتگو

واشنگٹن(مانیٹر نگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ایرانی رجیم کے سنگین جرائم کا نوٹس لے اور اس کے جرائم کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں مریکی وزیر خارجہ نے ترکی اور یونان پر مشرقی بحیرہ روم میں سمندری حدود اور زیرآب گیس کے وسائل پر پیدا ہونے والی کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یونان اور ترکی کے درمیان تناو سے خطے میں مسائل میں مزید اضافہ ہو گا۔انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم سب پر زور دیتے ہیں کہ انقرہ اور ایتھنز تنا کو کم کریں اور مشرقی بحیرہ روم میں موجودہ تنازعات پر سفارتی مذاکرات شروع کریں۔ خطے میں فوجی تنا بڑھانے کا کوئی جواز نہیں۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ایرانی حکومت کو اس کے جرائم کا قصور وار ٹھہرائے اور ایرانی رجیم کے جرائم کا محاسبہ کرے۔

تبصرے بند ہیں.