برلن (مانیٹر نگ ڈیسک)جرمنی کی چانسلر اینجیلا میرکل نے کہا ہے کہ روس کے بڑے اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کو کیمیائی اعصابی ایجنٹ سے قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں چانسلر مرکل نے کہا کہ روسی سفیر کو اس بات سے آگاہ کردیا گیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ روسی حکومت صدر پیوٹن کے مخالف کو زہر سے ہلاک کیے جانے کی اس کوشش کے بارے میں اپنا موقف واضح کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین اور نیٹو کے رکن ممالک کو بھی نتائج سے آگاہ کیا جارہا ہے۔ روسی موقف سامنے آنے پر مشترکہ اور مناسب ردعمل دیا جائے گا۔اینجلا مرکل کا کہنا تھا کہ الیکسی ناوالنی کو خاموش کرنیکی کوشش کی گئی جس کی وہ سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.