سلینا گومز اپنے مداحوں کی ذہنی صحت سے متعلق فکرمند

نیویارک (شوبزڈیسک)امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے کورونا وبا کے دوران اپنے مداحوں کی اعصابی صحت سے متعلق فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں تجاویز دے دیں۔غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی گلوکارہ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ اپنے احساسات کے بارے میں اپنے اہلِخانہ اور دوستوں کو بتائیں۔سلینا گومز کا کہنا تھا کہ یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ ان کا کوئی مداح کوویڈ-19 کے دوران اب بھی ایڈجسٹ ہونے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔انھوں نے بتایا کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ کے بغیر مشکل حالات سے نہیں گزر پاتیں۔اپنے غم کو بانٹتے ہوئے سلینا کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ لوگوں سے رابطہ ہی مجھے مضبوط بناتا ہے۔واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں سلینا گومز نے بتایا تھا کہ وہ ایک ذہنی بیماری میں مبتلا ہیں۔تاہم حالیہ انٹرویو کے دوران جب ان سے ’ریئر اپمکٹ فنڈ‘ سے متعلق سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ یہ وہ موضوع ہے جو ان کے دل کے بے حد قریب ہے۔واضح رہے کہ اس فنڈ کے تحت 10 کروڑ امریکی ڈالر جمع کرنا ہیں تا کہ پسماندہ علاقوں میں ذہنی امراض کے علاج کے لیے سروسز فراہم کی جاسکیں۔سلینا کا کہنا تھا کہ میں ذہنی امراض اور اپنی کہانی سے متعلق سنجیدہ رہی ہوں، لہٰذا میں جانتی تھی کہ یہ (فنڈ) وہ ہے جس سے مجھے منسلک ہونا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.