دوحہ/کابل(مانیٹر نگ ڈیسک)افغانستان نے طالبان قیدیوں کی رہائی کا عمل دوبارہ شروع کردیا، قطرمیں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے طالبان قیدیوں کی رہائی کے عمل کو بین الافغان مذاکرات کے آغا ز کی جانب مثبت قدم قرار دیاہے۔دوسری جانب ترجمان افغان اعلی کونسل برائے قومی مفاہمت نے کہاہے کہ بین الافغان مذاکرات کی راہ میں آنیوالی تمام رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں، قیدیوں کے تبادلے کاعمل جلد مکمل ہوجائیگا، مذاکراتی ٹیم بین الافغان مذاکرات کیلئے دوحا جانے کیلئے مکمل تیار ہے،قطرمیں طالبان سیاسی دفترکے ترجمان سہیل شاہین نے غیرملکی خبرایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ افغان حکومت نے ہمارے کچھ قیدیوں کو رہا کر دیا ہے، جو بین الافغان مذاکرات کی جانب مثبت قدم ہے۔دوسری جانب ترجمان افغان اعلی کونسل برائے قومی مفاہمت کا کہنا تھا کہ بین الافغان مذاکرات کی راہ میں آنیوالی تمام رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں، قیدیوں کے تبادلے کاعمل جلد مکمل ہوجائیگا، مذاکراتی ٹیم بین الافغان مذاکرات کیلئے دوحا جانے کیلئے مکمل تیار ہے۔واضح رہے کہ قطر میں طالبان امریکا ڈیل کے تحت افغان حکومت کو 5 ہزار، جبکہ طالبان کو ایک ہزار افغان فوجی رہا کرنے تھے۔
تبصرے بند ہیں.