وفاقی ادارے بد امنی کے واقعات کی تحقیقات کریں گے،صدر ٹرمپ

مختلف شہروں میں بدامنی کے واقعات پر وفاقی اداروں کی کارروائی میں 200 افراد کو گرفتار کیا گیا،امریکی صدر

واشنگٹن(مانیٹر نگ ڈیسک)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی اور محکمہ انصاف (ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس) ڈیموکریٹس کے زیرِ انتظام شہروں میں بدامنی کے واقعات کی تحقیقات شروع کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مختلف شہروں میں بدامنی کے واقعات پر وفاقی اداروں کی کارروائی میں 200 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں 100 افراد کو ریاست اوریگان کے شہر پورٹ لینڈ میں حراست میں لیا گیا۔وائٹ ہائوس کے بریفنگ روم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم امریکہ میں ہجوم کے سامنے سرنڈر نہیں کریں گے۔ ایسا کرنا جمہوریت کی موت کے مترادف ہو گا۔صدر نے زور دے کر کہا کہ ہمیں نظم و ضبط کی ضرورت ہے۔

تبصرے بند ہیں.