لاہور( کامرس ڈیسک )پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمداویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ادارے نو ٹس لیں قومی شاہراہوں پر95فیصد کانٹے کیوں بند ہیں؟،اگر موثر مانیٹرنگ ہو تو کوئی وجہ نہیں کہ اوورلوڈنگ کا جن قابو نہ کیا جا سکے،حکومتی ادارے حرکت میں آئیں اور اوور لو ڈنگ کے خا تمہ کیلئے عد التی حکم نامہ پر عملدرآ مد کرائیں۔ ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمداظہرقادری کی قیاد ت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ اوور لوڈگاریوں کی وجہ سے اربوں روپے سے بننے والی قومی شاہراہیں تباہ ہو رہی ہیں ،موٹروے پولیس اور این ایچ اے نے برائی کو جڑ سے پکڑنے کی بجائے اسے اپنی کمائی کا ذریعہ نہ بنالیا ہے ۔مطالبہ ہے کہ بند کانٹوں کو فعال کیا جائے اور عدالتی حکم کے مطابق اوور لوڈنگ کو ختم کیا جائے ۔
تبصرے بند ہیں.