سرینگر(مانیٹر نگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں کووڈ 19 کے سلسلے میں تازہ ترین رہنما اصول جاری کرتے ہوئے انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں 30 ستمبر تک لاک ڈان میں توسیع کردی۔مقبوضہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق تمام اسکول، کالج، کوچنگ انسٹی ٹیوٹ اور آنگن واڑی مراکز بند رہیں گے۔ تاہم مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے زیر انتظام تربیتی اداروں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ہدایات نامے میں کہا گیا ہے کہ صرف 21 ستمبر 2020 سے اثر انداز ہونے والے کنٹینمنٹ زون سے باہر کے علاقوں میں 50 فیصد تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو اسکولوں میں آن لائن تعلیم / ٹیلی کونسلنگ اور متعلقہ کام کے لئے بلایا جائے گا۔ گزشتہ روز 525 نئے مثبت معاملات سامنے آئے اور اس طرح جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 38،223 ہو گئی ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ نویں سے بارہویں جماعتوں کے طلبا کو 21 ستمبر 2020 سے اساتذہ سے رہنمائی لینے کے لئے صرف رضاکارانہ بنیاد پر کنٹینٹ زون سے باہر کے علاقوں میں اپنے اسکولوں میں جانے کی اجازت ہے۔حکم نامے کے مطابق جموں و کشمیر میں سڑک، ریل یا ہوائی جہاز کے ذریعہ آنے والے مسافروں پر پابندی نہیں ہوگی خواہ تاہم انہیں لازمی طور پر کوڈ اینٹیجن ٹیسٹ کرانا پڑے گا۔ تاہم روڈ سے سفرو کرنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے تک وہ 14 دن کے قرنطینہ میں رہیں گے۔اس میں مزید کہا گیا کہ کنٹینٹینٹ / ریڈ زون اضلاع سے افراد کی کسی بھی نقل و حرکت کے لئے متعلقہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے اجازت لینا ضروری ہے ۔
تبصرے بند ہیں.