ریاض (مانیٹر نگ ڈیسک)سعودی عرب میں محرم الحرام کے مکمل چاندکا گزشتہ رات مملکت کی فضا میں دلفریب منظر دیکھا گیا۔ سعودی عرب کے جنوب مشرقی افق پر طلوع ہونے والے چودھویں کے چاند کو پورے جوبن پر دیکھا گیا۔ چاند وسط شب کو اپنے جوبن پر تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق بدھ کی صبح طلوع آفتاب کے ساتھ رواں موسم گرماں کا آخری چاند اپنے دلفریب اور الوداعی منظر کے ساتھ غروب ہو گیا۔جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینیر ماجد ابو زہرا نے کو بتایا کہ قمری مہینے میں چودویں کے چاند بڑی ٹیلی سکوپ یا ایک چھوٹی سی دوربین کے ذریعہ دیکھا جاسکتا ہے۔ سعودی عرب کی فضا میں چاند کا منظر زیادہ منفرد دیکھا جا سکتا ہے۔چاند اپنے مرکز سے سیکڑوں کلومیٹر تک بیرونی حصے میں سورج کی روشنی منعکس کرکے زیادہ پھیلا ہوا نظر آتا ہے۔ بدھ 2 ستمبر کو سعودی عرب میں چاند 180 درجے کے زاویے پر سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق 8 بج کر 22 منٹ پر مکمل ہوگا۔ اس وقت وہ زمین کے نصف مدار کو عبور کر رہا ہو گا۔
تبصرے بند ہیں.