ایف بی آر نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا

فنانس ایکٹ میں ترامیم کے ذریعے ود ہولڈنگ ٹیکس ریجیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے آگاہی دی جائیگی

لاہور( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ۔ آگاہی مہم کے دوران ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں حال ہی میں فنانس ایکٹ میں ترامیم کے ذریعے ود ہولڈنگ ٹیکس ریجیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی ۔ کوارڈی نیٹر ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریو نیو طالب حسین نے بتایا کہ یکم ستمبر سے 17ستمبر تک منعقدہ ورکشاپس میں مختلف وفاقی و صوبائی محکموں کے نمائندے شریک ہوں گے ۔ورکشاپ وفاقی حکومت کی کھلی کچہری کے تناظر میں منعقد ہوں گی ۔ ورکشاپس ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے کانفرنس روم میں منعقد ہو ں گی جس کیلئے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریو نیو عبد الرئوف میو کو ریسورس پرسن تعینات کیا گیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.