ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس، تیسرا مرحلہ آسٹریا کے سائیکل سوار کالیب ایوان نے جیت لیا

پیرس (سپو ر ٹس ڈیسک) آسٹریا کے سائیکل سوار کالیب ایوان نے سائیکلنگ کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ ٹور ڈی فرانس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا۔ فرانس میں ٹور ڈی فرانس کا 107 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے تیسرے مرحلے میں سائیکل سواروں نے نیس سے سسٹرون تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو سیدھا 198 کلو میٹر پر محیط تھا۔آسٹریا کے سائیکل سوار کالیب ایوان نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 198 کلومیٹر کا فاصلہ 5 گھنٹے 17 منٹ اور 42 سیکنڈز میں طے کرکے تیسرے مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آئرلینڈ کے سائیکل سوار سام بینیٹ نے دوسری جبکہ یورپیئن چیمپئن اٹلی کے جیاکومو نزولو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یلو جرسی پر فرانس کے سائیکل سوار جولین الفلیپ کا قبضہ ہے۔ ٹور ڈی فرانس کوورنا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث دو ماہ کی تاخیر کے بعد شروع ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ سائیکلنگ کا میگا ایونٹ پہلے 27 جون سے شروع ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے عائد پابندیوں کے باعث اسے موخر کر دیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.