لاہور(سپو ر ٹس ڈیسک)سابق قومی کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ خوش دل شاہ اور حیدرعلی کو باہر رکھ کے آخر ٹیم آگے کیسے بڑھے گی جو ٹیم میں شمولیت کے قابل بھی نہیں سمجھے گئے۔انہوں نے ٹیم انتظامیہ کے طرز عمل کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیریز خواہ کتنی بھی اہمیت کی حامل کیوں نہ ہو لیکن نوجوان صلاحیت پر انحصار نہیں کیا جاتا تو اس کا مطلب یہی ہے کہ مستقبل کی جانب نہیں دیکھا جارہا۔ رمیز راجہ کا اپنے یو ٹیوب چینل پر کہنا تھا کہ یہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا سیزن ہے جس میں مختلف کمبی نیشنز کی آزمائش کے ساتھ ہی اچھی ٹیم تشکیل پا سکتی ہے لیکن نوجوانوں کے بغیر کوئی کمبی نیشن مکمل نہیں ہو سکتا۔
تبصرے بند ہیں.