بغداد کے گرین زون میں تین راکٹ حملے،کوئی نقصان نہیں ہا

گرین زون کے قریب کاتیوشا راکٹ کے گرنے کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں ہو،عراقی ذرائع

بغداد(مانیٹر نگ ڈیسک )عراقی سیکیورٹی میڈیا سیل نے بتایا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 3 کاتیوشا راکٹ بغداد کے گرین زون میں جا گرے۔عراقی میڈیا نے اس سے قبل ایک سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے تصدیق کی تھی کہ جمعرات کی شام وسطی بغداد کے گرین زون کے آس پاس میں ایک راکٹ گرا تھا۔ایک عراقی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گرین زون کے قریب کاتیوشا راکٹ کے گرنے کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ابھی تک کسی گروپ نے ان راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بغداد میں واقع گرین زون میں بڑے سرکاری صدر دفاتر اور سفارت خانے قائم ہیں۔ خاص طور پر یہاں پر موجود امریکی سفارت خانہ پچھلے کئی مہینوں سے متعدد بار راکٹ حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔تین جنوری کو بغداد میں امریکی فضائی حملے میں ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی اور عراقی پاپولر موبلائزیشن کے رہ نما ابو مہدی المہندس کے قتل کے بعد سے امریکیوں کے خلاف حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔واشنگٹن نے عراقی حزب اللہ بریگیڈ اور ایران کے قریب کے دوسرے گروپوں پر ان حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.